the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)

فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی میں خلیجی ریاست کویت کی جانبب سے فراہم کی جانے والی نو ملین ڈالر کی امداد سے جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیرات کا آغاز کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیر برائے آباد کاری ڈاکٹر یوسف الغریز نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں وادی غزہ میں جنگ سے تباہ ہونے والے 600 رہائیشی فلیٹس کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے کے لیے ابھی ٹینڈر جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ جلد ہی ٹینڈر جاری کرنے کے بعد قطر کے تعاون سے 15 عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں بتایا کہ غزہ میں  ملائشیا کی جانب سے فراہم کی گئی6.5 ملین ڈالر کی امداد سے چار منصوبوں پر کام جاری ہے۔

غزہ کی پٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے



فلسطینی وزیر نے بتایا کہ قطر کے تعاون سے جو پندرہ بڑی عمارتیں جلد شروع کی جا رہی ہیں۔ ان میں سے ہر عمارت میں کم سے کم  20 رہائیشی فلیٹس ہوں گے۔ یوں مجموعی طورپر ان پندرہ پلازوں میں 300 رہائیشی فلیٹس بنائے جائیں گے۔ ان میں سے چار عمارتیں بیت لاھیا میں بیسان کالونی میں بنائی جائیں گی۔ پانچ وادی ھدیٰ میں اور چھ عمارتیں دیر البلح کے قریب قسطل کالونی میں تعمیر کی جائیں گی۔

یوسف الغریز کا کہنا تھاکہ غزہ حکومت نے سال 2014ءکے دوران شہر میں تیرہ تعمیراتی اورآبادی کے منصوبوں پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے بعض منصوبوں پر پہلے ہی کام جاری ہے اور دیگر پر جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر ہم 26 ہزار رہائشی فلیٹس کا اپنا ہدف مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.